اک خلش، اک کشمکش

اک خلش، اک کشمکش، اک بندش سی ہے خیالوں میں
عجب گہرائی پوشیدہ ہےمیرے جواب اور تیرے سوالوں میں
ik khalish, ik kashmakash, ik bandish si hai khayalon mai
ajab gehrai posheeda hai mere jawab or tere sawalon mai

جہاں واحد جمع واحد فقط واحد ہی رہ جائے
کچھ نادانیاں سی ہیں ان ریاضی کے حسابوں میں

گائڈ

سنگھار میز کے سامنے کھڑی وہ اپنے بالوں میں برش پھیر رہی تھی۔ اس نے بالوں کو اونچا اٹھا کہ انھیں ربڑ بینڈ میں مقید کر دیا۔ بال ایسے کہ گویا رپشم کی لڑیاں ہوں ۔ سیدھے لمبے اور بھاری بال اسکی کمر تک آ رہے تھے۔

گمان

گاڑی بہت تیز چل رہی تھی وہ بار بار بریک لگانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن گاڑی رک ہی نہیں رہی تھی۔ اس نے ہینڈ بریک بھی کھینچی مگر ندارند ۔ خوف اور گھبراہٹ سے وہ بے حال گاڑی کو قابو میں رکھنے کی پوری کوشش کر رہا تھا کہ اچانک آگے ایک ٹرک آ گیا۔